کوہاٹ (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت تحریک انصاف کے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کو غیر جانبدار رہنا چاہیئے اور حکومت کا ساتھ نہیں دینا چاہیئے، شہباز شریف نے رابطہ کر کے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ماننے کو تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں ہی رہیں گے، واپس نہیں آئیں گے، خون بھی دینا پڑا تو دیں گے، کارکنوں پر فوج یا پولیس نے گولی چلائی تو نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ طاہرالقادری کو ساتھ ملاسکتے ہیں لیکن ان کے انقلاب کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں، چوہدری نثار ن لیگ میں واحد شخضصیت ہیں جو دربار نہیں، ان کے لئے ہماری پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 کا نفاد سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔