لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کسان پیکیج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو مالی امدادکی ادائیگی کے لئے سروے کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
لاہور میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں زرعی ریلیف پیکیج پر عملدرآمد کیلیے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی جلد سے جلد ممکن بنائی جائے گی، متعلقہ محکمے عید کی تعطیلات کے دوران بھی ضروری امور نمٹائیں۔
شہباز شریف نے سروے اور مالی امداد کی تقسیم کے لئے کمیٹی تشکیل دی جو آئی ٹی بورڈ،اربن یونٹ، سپارکو اور لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی۔