شہباز شریف کا بھارت میں آبائی گاوں جاتی امرا کا دورہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

جاتی امرا (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے دورہ بھارت میں اپنے آبائی گاوں جاتی امرا کا دورہ کیا اور اپنے آبا واجداد کی قبروں پر حاضری دی۔

بھارتی پنجاب کے گاوں جاتی امرا کے دورے میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے مقامی قبرستان میں اپنے آباو اجداد کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ان کے صاحبزادے سلمان شہباز اور دیگر اہل خانہ بھی ساتھ تھے۔ بعد میں ایک تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے آبائی گاوں کا دورہ کر کے انہیں جو خوشی ہوئی اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔