شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا
Posted on February 19, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے واقعات کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ پتنگ بازی کے واقعات پر 2 ڈی ایس پیز جبکہ 4 ایس ایچ او ز کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پتنگ بازی کے واقعات پر ڈی ایس پی مغلپورہ اور ڈی ایس پی بادامی باغ جبکہ ایس ایچ او مغل پورہ حسنین علی ملک، ایس ایچ او شالیمار شبیر اعوان، ایس ایچ او برکی غلام عباس اور ایس ایچ او بادامی باغ محمد اشفاق کو معطل کیا گیا ہے۔ دونوں معطل ڈی ایس پیز اور چاروں معطل ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور پتنگ بازی کے قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com