شہباز شریف نے لاہور کے آزادی چوک انٹر چینج کا افتتاح کر دیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے آزادی چوک انٹر چینج کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قوم کو ترقی اور خوش حالی والا لانگ مارچ چاہیے، نقصان پہنچانے والا نہیں۔

لاہور کے آزادی چوک انٹر چینج کی افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیر اعلیٰ نے تالیوں کی گونج میں انٹر چینج کا افتتاح کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم ترقی والے لانگ مارچ کے ساتھ ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی چوک انٹر چینج کا منصوبہ صرف 6 مہینے میں مکمل ہوا ہے، اس سے لوگوں کی نہ صرف سفری سہولتیں بہتر ہوں گی، بلکہ ان کا بے پناہ وقت بھی بچے گا، علاقے کے لوگوں کیلئے یہ سیر و تفریح کی بھی جگہ ہو گی۔