فیصل آباد : سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ قائدین وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ملک و صوبہ بھر میں تعمیر و ترقی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ میگاپراجیکٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے۔
خادم اعلی کی خدمت کے ثمرات سے صوبہ بھر کے عوام مستفید ہو رہی ہے ۔ میاں شہباز شریف میرے قائد ہیں چند ناعاقبت اندیش میرے اور خادم اعلی کے درمیان دراڈڈالنے کی ناکام کوششیں میں مصروف ہیں اور سیاسی مخالفین کو مجھ سے وزیر اعلی پنجا ب کی طرف سے کی جانے والی بے پناہ شفقت اور محبت انہیں ایک آنکھ نہیں بھا رہی ہے یہی وجہ سے وہ منفی پراپیگنڈ کرکے اپنے مذموم عزائم کو تقویت پہنچا رہے ہیں۔
انہیں ہر محاذ پر ناکامی ہوئی ہے اور آئندہ بھی انہیں ناکامی کے زخم چاٹنا پڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا صوبے کی عوام کی خدمت کرنا مشن ہے اس کے مشن کی تکمیل کے لئے ہم ان کے سپاہی بن کر اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
حلقہ پی پی 69 میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے جاری ترقیاتی کاموں اور میگاپراجیکٹس کی تکمیل وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے کی جانی والی محبت کا ثمر ہے ۔ انشااﷲ تعالی جب تک سانسوں میں حرارت ہے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔