لاہور(جیوڈیسک) لاہور میاں شہباز شریف نے ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا،استعفے الیکشن کمشنر پنجاب کے دفتر میں جمع کروا دئیے۔شہباز شریف نے لاہور کی نشست پی پی 159 اپنے پاس رکھی ہے جبکہ دیگر حلقوں سے جیتی گئی۔
نشستوں سے وہ مستعفی ہو گئے ہیں۔شہبازشریف کی جانب سے ان کا استعفے ایڈووکیٹ رانا انتظار حسین نے لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروائے۔شہباز شریف این اے 129،پی پی 161 اور پی پی 247 سے مستعفی ہوئے ہیں۔