لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیراعلی پنجاب شہبازشر یف نے ملالہ یوسف زئی کو اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی قوم کی دلیر اور قابل فخر بیٹی ہے۔
ملالہ نے نوعمری میں تعلیم کے فروغ کیلیے شاندار خدمات انجام دیں۔ وزیر اعلی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسف زئی جیسی بیٹیاں ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔