ملتان (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف بستی عالمگیر کی رہائشی 14 سالہ شاہینہ کے گھر اچانک پہنچے جہاں پر اس کے والد اور والدہ نے شاہینہ سے زیادتی اور پولیس کی بے حسی کی روداد سنائی۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور اس واقع پر سی پی او کی بھی سرزنش کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہینہ کی عزت لوٹنے پر ملزم کو فوری چالان کرنے کا حکم دے دیا۔
جبکہ واقع کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا کر 72 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور متاثرہ لڑکی کی بہن کو مفت تعلیم دینے کا بھی اعلان کیا۔