لوڈشیڈنگ سے گندم کا پیداوار ی ہدف حاصل نہیں ہو گا :میاں منظور احمد وٹو

Mian Manzoor Ahmed Watto

Mian Manzoor Ahmed Watto

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سال گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا کیونکہ بجلی کی تباہ کن لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کسان ٹیوب ویل نہیں چلا سکتے اور گندم کی فصل کو پانی نہیں مل رہا۔ اپنے ردعمل میں انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی تمام تنظیموں میں اس حکومت کے کاشتکار دشمن کا تاثر دن بدن مضبوط ہو رہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ چاول کا کاشتکار پہلے ہی تباہ حال ہے کیونکہ اس سال چاول کی قیمت اتنی ہے جو کسان کے اٹھنے والے اخراجات سے بھی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاول کے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کے معاملے میں ابھی تک ٹس سے مس نہیں ہوئی۔ اسوقت پاکستان پتھر کے زمانے کا ملک نظر آتا ہے جہاں پر گیس ہے اور نہ ہی بجلی۔ انہوں نے کہا کہ لوگ شہباز شریف کے ایجاد کئے ہوئے ہاتھوں کے پنکھے اکٹھے کر رہے ہیں تا کہ آئندہ گرمیوں کا مقابلہ کر سکیں۔