شہباز شریف نے پٹرول کی قلت کا نوٹس لے لیا، وفاق سے سی این جی بحال کرنے کا مطالبہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیر پٹرولیم خاقان عباسی سے رابطہ کر کے اُن سے پٹرول کی شدید قلت کے باعث پیدا ہونے والے صورت حال پر تبادلہ خیا ل کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی طرف سے پٹرول کی قلت دور ہونے تک پنجاب میں سی این جی بحال کرنے کے مطالبے پر وفاقی حکومت کی طرف سے اِس پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ سی این جی کی بحالی کب سے شروع ہو گی۔