لاہور(جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پیجاب نے پولیس کی گاڑیوں اور پروٹوکول کے بغیر اور سڑکوں پر ٹریفک جام کئے بغیر خاموشی سے لاہور کے ترقیاتی منصوبوں اور مختلف تھانوں کا معائنہ کیا۔
رات کو شہباز شریف اچانک تھانہ غالب مارکیٹ پہنچ گئے، انہوں نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ تھانہ غالب مارکیٹ سے وزیر اعلیٰ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے آفس جا پہنچے اور پولیس کے آپریشن روم کا جائزہ لیا۔