گجرات(جیوڈیسک)مسلم لیگ ق کے رہ نما چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف بجلی کا رونا رو رہے ہیں اصل قصور ان کا ہی ہے، انہوں نے پنجاب 140 ارب روپے ضائع کردیئے۔گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ لوگ ہمارے کاموں کو یاد کررہے ہیں۔
انہوں نے ریسکیو سروس شروع کی تھی، میٹرک تک تعلیم اور کتابیں مفت کی تھیں، اور اگر موقع ملا تو بی اے تک تعلیم اورکتابیں مفت کریں گے۔ آج شہباز شریف بجلی کا رونا رو رہے ہیں۔
انہوں نے 140 ارب روپے لیپ ٹاپ، جنگلا بس سرو، پیلی ٹیکسی اور تندور اور آشیانے جیسی اسکیموں میں جھونک دی، اگر یہی رقم بجلی کے منصوبوں پر خرچ کی جاتی تو آج پنجاب میں اندھیرے نہیں ہوتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 11 مئی کو سائیکل پر مہر لگائیں۔