شہباز شریف کو پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول دوبارہ منعقد کرانے پر دلی مبارکباد

اٹک : خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول دوبارہ منعقد کرانے پر دلی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی سیکرٹری یونین کونسل نمبر 2 اٹک شہر شجاعت حیدر کے بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے شوق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میں حصہ لینے کا بھر پور موقع فراہم کیا۔

ان خیالات کا اظہار محلہ کی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ایک وفد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب ہم شجاعت حیدر کی قیاد ت میں یونین کونسل لیول اور پھر تحصیل لیول مقابلوں میں بھی حصہ لیں گے۔