لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف قطر کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران قطر کے حکام سے ملاقاتیں سود مند رہیں۔لاہور میں ایئرپورٹ پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر کے دورے میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت ہوئی
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، قطر نے پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری سے پاکستان اور قطر کے درمیان دوستی کا رشتہ مضبوط ہوگا۔