شہباز شریف، سید منور حسن اور لیاقت بلوچ کی گلگت واقعہ کی شدید مذمت

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے گلگت میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا۔

امیرِجماعت اسلامی سید منور حسن اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی غیر ملکی سیاحوں کے قتل کی مذمت کی ہے، منصورہ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ ملک دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کی کارروائی ہے، جس کے پیچھے غیرملکی ہاتھوں کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں، سید منور حسن نے کہا کہ سیاحوں کا قتل پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور بدنام کرنے کی مذموم سازش ہے۔