اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سانحہ لاہور کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کو ٹھہراتے ہوئے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس کو مسلم لیگ ن کے مسلح ونگ میں تبدل کر کے رکھ دیا گیا ہے۔
لاہور میں نہتے شہریوں پر پولیس کی بربریت بے نقاب کرنے پر اے آر وائی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کے خلاف جیو ٹی وی کی آٹھ گھنٹے تک براہ راست نشریاتی مہم پر جیو کو حکومت اور پیمرا کی جانب سے دی جانے والی کم سزا انصاف کا قتل ہے۔