شہباز شریف کا زیر تعمیر اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ کا دورہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں زیر تعمیر اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ کے مختلف حصوں کا دورہ اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے پہلے جی ٹی روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی سے دروغہ والا روٹ کا دورہ کیا پھر چوبرجی پہنچے اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے انہیں بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دینے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ خواجہ احمد حسان، سبطین فضل حلیم اور سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔