شہباز شریف کی واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ منصوبے کی تاخیر پر برہمی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نےاِن لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ منصوبے کے بعض امور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی سرزنش کی ہے۔ انہوں نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ تاخیر کے ذمے داروں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جائے۔

وزیراعلی پنجاب کی زیرِصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، جس میں اِن لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ منصوبے پر غور کیا گیا، محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وسائل قوم کی امانت ہیں۔

جن کا بروقت استعمال یقینی بنانا متعلقہ محکمے کی ذمےداری ہے، انہوں نے منصوبے کے ضروری امور میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔