مولانا شمس، علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کیا جائیگا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امن و امان سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہو سکتی۔ مولانا شمس الرحمن معاویہ اور علامہ ناصر عباس کے قتل میں ملوث ملزموں کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔

لاہور میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس بلایا گیا۔ صوبائی وزرا رانا ثنااللہ اور دیگر سیکورٹی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر اعلی پنجاب نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم اور حضرت علی علیہ السلام کے عرس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیکورٹی لیپس کو دور کرنے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔