اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پارٹی بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اپنی ذمہ داری بہتر طریقے سے نبھائی۔
جہانگیر ترین کی شہباز شریف سے ملاقات کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، شہباز شریف کی جہانگیر ترین سے ملاقات مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
فیاض چوہان نے جہانگیر ترین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کبھی بھی آل شریف اور شہباز شریف پر بھروسہ نہ کیجیے گا، جہانگیر ترین کو زندگی میں کبھی آل شریف سے خیر نہیں مل سکتا۔
رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف وہ شخص ہیں جن کے ہاتھ میں فیصلے کی قوت ہی نہیں ہے، چوہدری نثار بھی فیصلہ کرنے کی قوت نہیں رکھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین حالات و واقعات کو دیکھ کر فیصلہ کریں، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، ان لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ تحریک عدم اعتماد کہاں آئے گی۔
فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 15 ارکان اسمبلی پنجاب میں ہم سے ٹکٹ مانگ رہے ہیں۔