اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی طالبان شوریٰ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے ان کے پاس نہیں، طالبان نے پروفیسر اجمل کی رہائی کے بدلے اپنے دو ساتھیوں کو رہا کرنے کی شرط عائد کر دی ہے۔ بدھ کو طالبان شوریٰ اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات۔
ان کے مطابق فریقین میں عسکری اور غیر عسکری قیدیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر اجمل، شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کی رہائی کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کو بتایا گیا کہ علی حیدر گیلانی طالبان کے پاس نہیں اور ممکن ہے کہ کسی اور عسکری تنظیم کی تحویل میں ہوں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ شہباز تاثیر بھی طالبان کی قید میں نہیں ہیں۔