لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ ضلع قمبرشہداد کوٹ کی تحصیل وارہ کے نواحی گاوں میں زرعی زمین کے تنازع پر چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق وارہ کے نواحی گاوں عاشق جی ٹکری میں چانڈیو قبیلے کے دو گروپوں میں طویل عرصے سے زرعی زمین کا تنازع چل رہا تھا۔ شام میں دونوں گروپوں کے درمیان اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
فائرنگ سے دونوں گروپوں کے 9 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی قمبر غلام سرور ابڑو کے مطابق دونوں گروپوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تصادم روکنے کے لئے پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑیاں بھجوادی گئی ہیں۔ ادھر وارہ اور چانڈیا میڈیکل کالج اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔