شہداد کوٹ: ظالم شوہر نے بیوی اور 2 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

Shahdadkot

Shahdadkot

شہداد کوٹ (جیوڈیسک) شہداد کوٹ میں گھریلو تنازع پر ظالم شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور 2 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے گوٹھ نبی داد میں گھریلو ناچاقی پر لال محمد نے اپنی بیو ی آمنہ اور دو سالہ بیٹی عائشہ پر فائرنگ کردی۔

دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ آمنہ اور عائشہ کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔