شہداد کوٹ میں پولیس مقابلے میں ڈاکو سکندر عرف فوجی ہلاک

Police

Police

شہداد کوٹ (جیوڈیسک) قمبر شہداد کوٹ میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو سکندر عرف فوجی مارا گیا ۔ ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی ، وزیر داخلہ سندھ نے کامیاب کارروائی پر پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

قمبر شہداد کوٹ کے علاقے سنجر بھٹی میں پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو سکندر سکو عرف فوجی مارا گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ہے۔

پانچ لاکھ روپے سرکی قیمت والے ملزم اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے قمبر شہداد کوٹ پولیس کے افسران اور جوانوں کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔