شاہدرہ، مقتول سوئی گیس ملازم کے لواحقین کا احتجاجی مظاہرہ

Sui Gas Employees Protest

Sui Gas Employees Protest

لاہور (جیوڈیسک) فیکٹری ایریا کے علاقے میں چند روز قبل فیکٹری مالکان کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والا سوئی گیس کے ملازم کے لواحقین نے شاہدرہ چوک پرپولیس کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے مین روڈ پر ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی، اس موقع پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

دو گھنٹے تک ٹریفک جام رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اطلاع ملنے پر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کرنیکی کوشش کی لیکن مظاہرین نے پولیس افسران سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اگر قتل میں ملوث تمام ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو ہم پنجاب اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔