شاہدرہ: چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Shahdara

Shahdara

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق چھت گرنے کے باعث 3 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

چھت گرنے کے باعث 2 جاں بحق جبکہ 1 زخمی بھی ہے۔ ریسکیو ذرائع مے مزید بتایا کہ زخمی کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مریض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔