شیخوپورہ (جیوڈیسک) جماعت الدعوة کا کہنا ہے کہ ملک میں اتحاد کی فضا سبوتاژ کی جا رہی ہے، ڈرون حملوں کے خلاف تحریک کمزور کرنے کیلئے قوم کو کون شہید اور کون نہیں ہے کی بحث میں الجھایا جا رہا ہے۔
شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں جماعت الدعوة کا علماء کنونشن ہوا جس میں منظور کی جانیوالی قرارداد میں کہا گیا کہ ایک طرف ڈرون حملوں میں قبائلی لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا جا رہا ہے، کون شہید ہے اور کون نہیں کا معاملہ زیر بحث لانا درست نہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت امریکی جنگ سے علیحدگی کا اعلان کرے اور طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے۔