شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کو اس سال دفاع وطن کنونشن کے عنوان سے منایا جائے گا، علامہ اصغرعسکری

ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں دفاع وطن کنونشن کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال چونکہ ملک کو داخلی و بیرونی قوتوں سے درپیش خطرات لاحق ہیں۔ اسی لیے زیادہ سے زیادہ وطن دوستی اور دفاع وطن کیلئے عوام کو شعور دینے کی ضرورت ہے۔ آپ نے کہا اس وقت پورے ملک میں کنونشن کے لیے بھر پور رابطہ مہم جاری ہے۔

اور وال چاکنگ پوسٹر لیپنگ اور دیگر امور کو شروع کر یا گیا ہے۔ آپ نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے8 ستمبر 2013 اس کنونشن میں بھر پور انداز سے شریک ہوں گئے۔ اور ملک کے تمام طبقات کو دعوت دی جاری ہے۔ اورامید ہے کہ یہ کنونشن پاکستان میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا۔آپ نے کارکنوں کو ہد ایت دیتے ہوے کہا کہ دن رات محنت کرنی ہے اور عوامی رابط مہم کو موثر انداز سے آگے بڑھانا ہے۔