کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریب اور محکوم طبقات کو نہ صرف اپنی سیاست کا محور بنا یا بلکہ انہیں عزت نفس دیکر ملکی سیاست میں اعلیٰ مقام بخشا وہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دنیا کے ایسے عوامی لیڈر تھے جنہوں نے سیاست کو ڈرائینگ روم سے نکال کر گلیوں اور بازاروں میں لیکر آئے اس سے قبل سیاست غریبوں، مزدوروں، ہاریوں اور کسانوں کے لئے شجر ممنوع تھی تاہم بھٹو شہید کی سیاست میں آمد کی بدولت سیاست غریبوں کا حق اور اکثریت طاقت کا سرچشمہ قرار پائی۔
جبکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی ذہانت اور سیاسی تدبر کے ذریعے ایک سیاسی مدبر کی طور پر اُبھرے جو ایک خوشحال ،پر امن اور جمہوری دنیا کے خواہاں تھے وہ ہمہ وقت طاقت کے توازن جس میں دو سپر پاور کے درمیان اسلامک ورلڈ اور تیسری دنیا کی اپنی معیشت جس کی نقل بعد ازاں یورپ نے کرتے ہوئے یورو کرنسی کے اجراء کے لئے نہ صرف کوشاں رہے بلکہ آمر راج کے خلاف اپنی آخری سانسوں تک جد وجہد جاری رکھی مگر اپنے ملک خطہ اور پر امن جمہوری دنیا کے اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی تیاریوں کے حوالے سے UC-12ضلع ملیر غریب آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں حسین منگریو ،صدیق شاہ ،لیاقت بلوچ ،الیاس خاصخیلی ،وسیم چھوٹو ،شفیع بلوچ ،غلام نبی گاڈائی ،انور جانثار ،مظہر علی گاڈائی ،عزیز لاسی،اسحاق بلوچ ،ہاشم عبدالرحمن ،دین محمد جوکھیو ،رحیم جوکھیو ،احمد لالہ ،حارث،اسماعیل خاصخیلی ،عثمان میمن ،سمیر بلوچ ،عبدالرحمن ،حبیب جلبانی ،انور جوکھیو ،اقبال کچھی اور دیگر نے شرکت کی۔ جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر