شہید ملت لیاقت علی خان کی 63 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

Liaquat Ali Khan

Liaquat Ali Khan

کراچی (جیوڈیسک) شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63 ویں برسی آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔ شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 63 ویں برسی آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جا رہی ہے۔

جس کے لئے کراچی سمیت ملک بھرمیں سیمینار، مذاکروں، کانفرنسز، مباحثوں اور دیگر تعزیتی تقاریب کا اہتمام کیاجا رہا ہے۔ جن سے مقررین خطاب کریں گے اور تحریک پاکستان سمیت ملک وقوم کے لئے لیاقت علی خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

شہید ملت کی برسی کے موقع پر مساجد میں قرآن خوانی بھی کی جائے گی اور نوابزادہ لیاقت علی خان سمیت دیگر شہدا پاکستان کی ارواح کوایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

خادمین ملت پاکستان کے زیراہتمام شہید ملت خان لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار منعقد کیا جائے گا جس کی صدارت معروف سماجی کارکن صغیر علی صدیقی کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تحت شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔