کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس کی تینوں پوزیشن پر ضلع جنوبی کی سائیکلسٹوں نے اپنا قبضہ جما لیا ۔پہلی پوزیشن پر ضلع جنوبی کے نعیم نذیر جنہوں نے 65کلو میٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 7منٹ میں مقررہ فاصلہ طے کیا ،دوسری پوزیشن پرضلع جنوبی کے غلام محمد بلوچ جبکہ تیسرے پوزیشن پر ضلع جنوبی کے ہی فرید بلوچ نے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شہید ملت خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر منعقدہ “شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس “کا آغاز مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ سے ہوا ریس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ نے کیا اس موقع پر ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان ،سندھ اولمپکس کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،وزیر اعلیٰ سندھ انسپکشن کمیٹی کے رکن غلام یاسین ،کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری ایم نسیم ،یوسی چیئر مین ضلع جنوبی حبیب حسن بلوچ ،آرگنائزنگ سیکریٹری باران بلوچ ،ایتھلیٹ امبرین خان اور دیگر موجود تھے ۔ریس کے افتتاح پر حصہ لینے والے سائیکل سواروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ نے کہاکہ شہر میں صحت مند سرگرمیوں کا اضافہ ایک نیک شگون ہے دھرتی مہران کے متحرک وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ جہاں شہر کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئیانقلابی اقدامات کررہے ہیں وہیں کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی اور سرپرستی کے ذریعے سندھ کے چپے چپے میں صحت مند سرگرمیوں کو بھی پران چڑھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے تعاون سے شہر کراچی کی روشنیوں کو بحال اور شہر کو اسپورٹس سرگرمیوں کا مرکز بنا یا جائیگا جہاں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد بھی کرایا جائے گا انہوں نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے بانیان پاکستان کے نام سے صحت مند سرگرمیوں کی تقریبات کا انعقاد کرکے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیان پروان چڑھا نے کے ساتھ انہیں بانیان پاکستان سے روشناش کرانے کا بیڑا اُٹھا یا شہید ملت خان لیاقت علی خان کے نام سے موسوم سائیکل ریس کے انعقاد کو سرا ہا نادر حسین خواجہ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ قائد اعظم ،قائد ملت ،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کو اپنا کر ملک ،صوبہ ،شہر اور اپنے والدین کا نام اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے بلند کریں تقریب سے ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ریس کے اختتام پر ریس کے شرکاء اور عوام نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کی۔