شہید ایف سی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آصف زرداری

Asif Zardari

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو راہ فرار بھی نہیں ملے گی، وہ وقت ضرور آئے گا جب تمام مجرم انصاف کے کہٹرے میں ہوں گے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایک گروپ نے اس مذموم فعل کی ذمہ داری قبول کی ہے، ذمہ داری قبول کرنے سے ان درندوں کی اصل نیت آشکار ہو گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایف سی کے شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، شہیداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ وقت ضرور آئے گا جب یہ تمام مجرم انصاف کے کہٹرے میں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہداء کے غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔