ٹیکسلا (جیوڈیسک) گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے حوالدار مسعود کو ٹیکسلا میں نماز جنازہ کے بعد فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے سلطان پور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تدفین کے موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ شہید کی قبر پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور صدر مملکت کی طرف سے پھول بھی چڑھائے گئے۔
حوالدار مسعود شہید نے سوگواران میں ایک کمسن بیٹا اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔ حوالدار مسعود شہید گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوئے۔
اس جھڑپ میں القاعدہ کا اہم کمانڈر عدنان ال شگری جمعہ بھی اپنے ایک ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا تھا۔