کراچی (خصوصی رپورٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پہلوان گوٹھ گلستان جوہر میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے شہید مرتضیٰ بھٹو کی 18 ویں برسی کے موقع پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق مشاورتی کونسلر بلدیہ عظمی کراچی نور محمد انگریز نے کہاکہ پاکستان میں جموری اور عوامی جد وجہد کی جب بھی تاریخ لکھی جائے گی۔
اس میں بھٹو خاندان کا ذکر سنہرے حرفوں میں لکھا جائے گا انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوری اور عوامی حقوق کی جد جہد کے لئے بھٹو خاندان اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہاکہ مرتضیٰ بھٹو کی شہادت تاریخی المیہ ہے نور محمد نے کہاکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ،مرتضیٰ بھٹو ،شاہنواز بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کا لہو آج بھی انصاف کا طلبگار ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھٹو خاندان کی ملک کی لئے پیش کی گئ۔
ی بیش بہا قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قائدین کے مشن پر چلتے ہوئے جمہوریت کو پروان چڑھانے اور عوامی خوشحالی کے لئے جد وجہد جاری رکھنے کا عزم کیا مقررین نے کہاکہ ہم اپنے قائدین کی لازوال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اُن کی مشن کی تکمیل کے لئے اپنے لہو کا آخری قطرہ تک بہادیں گے تقریب کے اختتام پر شہید مرتضیٰ بھٹو کی ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے دعاء کی گئی۔