کراچی (اسٹاف رپورٹر) افواج پاکستان کی جانب سے زمین سے زمین پر مار کرتے ہوئے ساڑھے ستائیس کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلٹک میزائل شاہین تھری کے کامیاب تجربہ پر عوام پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف ورٹھ ویر ‘ نیشنل پیس کمیشن ہیومن رائٹس ونگ کے رہنما امیر علی خواجہ اورنیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا¶نڈیشن کے چیف عمران چنگیزی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کی وطن عزیز کے دفاع کو نہ صرف اپنے عزم و حوصلے ‘ جرا¿ت و شجاعت ‘ دیانتداری و پیشہ وارانہ صلاحیت اور قربانی و ایثار کے ذریعے مضبوط و مستحکم بنارہی ہیں۔
بلکہ وطن عزیز کو ناقابل ستخیر بنانے کیلئے بھی شب و روز کوشاں ہیں اور افواج پاکستان کے سائنسدان و انجینئرز شب و روز وطن عزیز کے دفاع و عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے اور دفاع وطن کیلئے سبقت و برتری کے حصول کیلئے سرگرم ہیں جس پر پوری قوم افواج پاکستان کے سائنسدانوں ‘ انجینئرز ‘ افسران اور جوانوں پر نہ صرف فخر کرتی ہے۔