نئی دہلی (جیوڈیسک) ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما یوگی آدتیناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام کو غدار قرار دیتے ہوئے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔
جمعے بی جے پی کے رہنما یوگی آدتیناتھ نے دہلی کی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کی جانب سے تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو دعوت دینے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو نہ کرنے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بخاری غدار ہیں جنھیں پاکستان بھیج دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ جامع مسجددہلی کے امام سیداحمد بخاری نے اپنی جگہ اپنے بیٹے کی تقرری کی تقریب میں امام سیداحمد بخاری نے 22 نومبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں انھوں نے وزیراعظم نواز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دعوت نہیں دی۔
شاہی امام کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیراعظم نے مرکز میں برسر اقتدار آنے کے باوجودمسلمانوں کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا۔ بھارت کے مسلمان 2002 کے گجرات کے فسادات نہیں بھولے جن میں ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا گیا تھا۔ اس پر انھوں نے آج تک معافی تک نہیں مانگی۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہمارے خاندانی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔