لاہور (جیوڈیسک) شاہی قلعہ لاہور کی 600 سال پرانی شان و شوکت بحال کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
قلعہ میں شاہی خلعت میں ملبوس چوبداروں کی تعیناتی کی جائے گی۔ روزانہ مختلف ادوار کے بادشاہوں، ملکاں، شہزادوں اور شہزادیوں کے بہروپ میں فنکاروں کی شاہی سواری میں پریڈ ہوا کرے گی۔
صوبے میں تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کی حفاظت کے لئے ٹورازم سکیورٹی کا ادارہ وجود میں لانے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔