جنوبی افریقہ (جیوڈیسک) شاہد آفریدی ایک بار پھر بوم بوم اننگز کھیلنے سے محروم ہو گئے، جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے اور اہم ترین ٹی ٹوئنٹی میچ میں تیرہ رنز بنا سکے۔
پاکستان کی طرف سے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے شاہد آفریدی آئے۔ سترہویں اوور میں ان کا آنا بوم بوم لگا۔ سنسنی خیز اننگز کو تیز تر کرنے کے بجائے شاہد آفریدی گیندیں ضائع کرنے لگ گئے۔ پہلی دس گیندوں میں سے پانچ سمجھ ہی نہ سکے یعنی صرف پانچ سنگلز بنا پائے۔
ایک فری ہٹ کو ضائع کیا تو سمجھ آیا کہ کپتان سمیت ٹیم انتظامیہ نے اِن فارم صہیب مقصود کو نہ بھیج کر “کام تمام” کر دیا ہے۔
شاہد آفریدی کی یہ ناکام اننگز پہلی نہیں، اس سے پہلے وہ سترہ ٹی 20 کھیل چکے لیکن ایک نصف سنچری بھی مکمل نہ کر سکے۔ یعنی آخری بار تین جون دوہزار بارہ کو سری لنکا کے خلاف 52 رنز اسکور کر سکے۔