کراچی (جیوڈیسک) شاہد آفریدی کے سابق کرکٹرز پر بوم بوم بیان پر شائقین اور ماہرین نے کھیلنا شروع کر دیا، کہتے ہیں کہ سٹار آل رانڈر کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی چاہیے۔
جنوبی افریقہ سے شاہد آفریدی کا روٹین میں وطن واپس آنا اس وقت “ٹارزن کی واپسی” بنی جب آل رانڈر نے کرکٹ ایکسپرٹس پر الفاظ کے چھکے لگائے۔
سابق کرکٹر کو مسٹر بین اور ہیکل جیکل کہنا لیجنڈ شعیب محمد کو بھی برا لگا۔ کہتے ہیں کہ مبصرین کو بھی میانہ روی کا مظاہرہ کر نا چاہیے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے اگر شاہد آفریدی کا بلا خاموش ہے تو انہیں بھی زیادہ نہیں بولنا چاہیے بلکہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیں۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کامیاب سیریز کے بعد شاہد آفریدی کا متنازع بیان سے ایک نیا میچ شروع ہو گیا ہے۔