لاہور (جیوڈیسک) سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فکسنگ کے واقعات سے بچنے کے لئے کسی کو مثال بنانا ضروری ہے، بوم بوم نے خاکروب کا کام کرنے والے ڈس ایبلڈ کرکٹر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی۔
بوم بوم شاہد آفریدی نے فکسنگ کیخلاف سخت فیصلے کئے جانے پر زور دیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک کسی کو مثال نہیں بنائیں گے یہ سلسلہ رکے گا نہیں، یونس اور مصباح الحق ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی تھے، فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اکیڈمی بنانے کے لئے مئیر کراچی نے درخواست لکھنے کو کہا ہے، کراچی کو دبئی یا پیرس بنانا ہے تو اس کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔ شاہد آفریدی نے اپنی فاؤنڈیشن کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے نجی کمپنی سے معاہدہ بھی کیا۔