کراچی (جیوڈیسک) آل رائونڈر شاہد آفریدی نے طویل عرصے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی قائداعظم ٹرافی میں حبیب بینک کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔
بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی بطور کپتان کھیلیں گے یا کھلاڑی اس بات کا فیصلہ وہ خود کرینگے۔ قائد اعظم ٹرافی میں حبیب بینک اور فیصل آباد وولفز کا میچ 24 اکتوبر سے اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔