کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لائن آف کنٹرول جانے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں بوم بوم آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کے ستائے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد ایل او سی جانے کا اعلان کر دیا۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیراعظم کے کشمیر آور کے لئے جمعے کو دن 12 بجے مزارِ قائد جاؤں گا، کراچی والے بھی مجھے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لئے جوائن کریں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کو میں ایک شہید کے گھر بھی جاؤں گا،۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایل او سی کا دورہ کیا تھا۔