لاہور (جیوڈیسک) دن بھر عظیم بلے باز جاوید میانداد کے متعلق اپنے متنازعہ بیان کے سبب خبروں کا مرکز رہنے کے بعد سورج ڈھلتے ہی شاہد آفریدی نے اپنے سابقہ بیان سے رجوع کرتے ہوئے جاوید میانداد سے معذرت کر لی ہے۔
شاہد آفریدی نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جاوید میانداد کو عمر بھر پیسوں کا مسئلہ رہا ہے۔
لیکن اب اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میانداد کے بارے میں جو کچھ کہا، اس پر شرمندہ ہوں۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جاوید میانداد لیجنڈ ہیں لیکن ان کی جانب سے ذاتی حملے پر ردعمل ضروری تھا، انہوں نے کافی عرصہ ٹی وی پر میرے خلاف سخت الفاظ استعمال کر کرے مجھے ذاتی حملہ کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔