لندن (جیوڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی اور بھارتی کپان مہندرا سنگھ دھونی اور وریندر سہواگ لندن میں ورلڈ الیون کیخلاف میچ میں ایک ہی ٹیم میں کھیلیں گے۔
لندن میں 17 اکتوبر کو کھیلے جانے والے خیراتی ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاہد آفریدی اور مہندرا سنگھ دھونی ہیروز الیون کے لیے کھیلیں گے۔ ورلڈ الیون اور ہیروز الیون کے درمیان میچ کی آمدنی خیرات کی جائے گی۔
ہیروز الیون کی قیادت انگلینڈ کے اینڈریو سٹراس کریں گے جبکہ ورلڈ الیون کی قیادت نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کریں گے۔ ریسٹ آف ورلڈ ٹیم کے منیجر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر ہوں گے جبکہ ہیروز الیون کے منیجر انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان آئن بوتھم ہوں گے۔
ہیروز الیون کی ٹیم اینڈریو سٹراس (کپتان) ، شاہد آفریدی ، ایم ایس دھونی ، وریندر سہواگ ، ہرشل گبز، ڈیمن مارٹن ، گریم سوان ، سائمن جونز، میتھیو ہوگارڈ، ڈیرن گوف، جوناتھن پارکر ، کورپورل جیک شامل ہیں۔
ورلڈ الیون کی ٹیم برینڈن میکولم (کپتان) برائن لارا ، میتھیوز ہیڈن ، ماہیلا جے وردھنے ، گریم سمتھ ، سکاٹ سٹائرس ، ڈینیل ویٹوری، شاپور زدرن پر مشتمل ہوگی۔