لاہور (جیوڈیسک) قومی ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں غلطیاں مان لیں، بوم بوم کا کہنا ہے کہ کیویز اور کینگروز کو شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
قومی کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ میں غلطیوں کا اعتراف کر لیا، بوم بوم نے اگلے دونوں میچز میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بولرز اور بلے باز بہترین فارم میں ہیں، گراؤنڈ میں ہمیں کم سے کم غلطیاں کرنی چاہیں۔ شاہد آفریدی نے اتنا عرصہ پاکستان کے لیے کھیلنا خود کے لیے اعزاز کی بات قرار دیا۔