لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ اگر ٹیم کو ضرورت ہوئی تو سابق کپتان شاہد آفریدی کی واپسی ہو سکتی ہے تاہم یہ سب کچھ ان کی اچھی کارکردگی پر منحصر ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگر آفریدی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ٹیم کو ان کی ضرورت ہوتی ہے تو انھیں یقینی طور پر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں عمر کا کوئی عنصر شامل نہیں ہے۔
ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 40 سے زائد عمر کے باوجود نہ صرف پاکستانی ٹیم میں کھیل رہے ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں تو شاہد آفریدی ایسا کیوں نہیں کر سکتے۔