دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے والے شائقین کیلئے فری ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
دبئی میں ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے اختتام پر شاہد آفریدی نے خصوصی طور پر اعلان کیا کہ جو بھی شائق گراؤنڈ میں پشاور زلمی کی شرٹ پہن کر آئے گا اس کا ٹکٹ فری ہو گا اور اس کے ٹکٹ کے پیسے شاہد آفریدی خود ادا کریں گے۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیں پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔
پشاور زلمی کی ٹیم اپنا پہلا میچ جمعے کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پشاور زلمی کے شائقین کیلئے شاہد آفریدی کی طرف سے فری ٹکٹ دینے کا اعلان کرکٹ مداحوں کے لیے یقینی طور پر ایک خوش آئند اعلان ہے۔