اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے قریبی ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ ان پر رواں ماہ شارجہ میں شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ میں شرکت نہ کرنے کیلئے بے انتہا دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
تاہم شاہد آفریدی بضد ہیں کہ وہ ٹی 10 کے دوسرے ایڈیشن میں نہ صرف کھیلیں گے بلکہ پختونز کے کپتان بھی ہوں گے۔
ایسی صورت حال میں عین ممکن ہے کہ شاہد آفریدی 2018ء کے برعکس پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دنیا کے بہترین آل راؤنڈر جو ماضی میں پشاور زلمی کیلئے دو سیزنز کھیل چکے ہیں، دوبارہ وہاں جاکر ان کے کھیلنے کا کوئی امکان نہیں، البتہ شاہد آفریدی کی نئی ٹیم کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
اس بات کا فیصلہ 20 نومبر کو اسلام آباد میں منعقدہ ڈرافٹ میں ہوگا جہاں پلاٹینم کیٹگری میں شاہد آفریدی کے ڈرافٹ میں شمولیت کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔