کراچی(جیوڈیسک) اسٹار آل راو نڈر شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔ کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ عوام کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔
امید ہے ا چھا کھیل پیش کریں گے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ انڈیا کے علاوہ باقی میچ بھی اہم ہیں ، یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میری وجہ سے بھارت کی نیندیں اڑگئی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم آج اپنا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیل رہی ہے۔